پی ٹی آئی رہنما کو طویل عرصے بعد جیل سے رہائی مل گئی

میانوالی (پی این آئی) میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اےامجد علی خان کو جیل سے رہائی مل گئی۔ امجد علی خان میانوالی جیل میں قید تھے۔

امجد علی خان کو نومئی واقعات پر دو مقدمات میں اے ٹی سی سرگودھا عدالت نے بری کردیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انہیں 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے آڈر واپس لے لئے تھے۔ اس کے بعد گزشتہ شب میانوالی جیل سے سابق ایم این اے کی رہائی عمل میں آئی۔

close