مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما انتقال کرگئے

چکوال (پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورسابقہ چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی صوبیدار محمد اکرم اعوان آج اپنے آبائی گاؤں منارہ ضلع چکوال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل اداکی جائے گی۔

مرحوم مسلم لیگ (ن) سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور صدر ن لیگ میاں محمد نوازشریف کے جانثاروں میں نمایاں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close