منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مناسک حج میں مصروف ہیں تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق منیٰ میں پاکستانی عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

منیٰ میں پاکستانی حکام کی جانب سے بدانتظامی اور مشکلات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، پاکستانی عازمین کو منیٰ میں مکتب فراہم نہیں کیا گیا، پاکستان کےلئے مختص مکتب میں دیگر ممالک کے عازمین موجود ہیں۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ خیمے نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانیوں نے پورا دن کڑی دھوم میں گزارا، عازمین بسوں اور خیموں کے باہر بیٹھے رہے جب کہ عازمین حج کو کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔یہ شکایات بھی موصول ہوئیں کہ منیٰ میں پاکستانی حج رضا کار بھی موجود نہیں، جس کی وجہ سے پاکستان عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے تاحال سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close