مظفرآباد(پی این آئی) پولیس نے شاعر احمد فرہاد کو عدالت کےحکم پر رہا کردیا گیا۔
آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے حکم پر ضمانت کے بعد احمد فرہاد کو رہا کیا گیا،احمد فرہاد کو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت ملی۔احمد فرہاد نصیر آباد کے کہوڑی تھانے سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ احمد فرہاد کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں