190ملین پائونڈ کیس، عمران خان کس کو کمرہ عدالت میں دیکھ کر شدید غصے میں آگئے؟ بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال چوہدری کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر برہم ہوگئے۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، سماعت کے دوران عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا، نیاز اللہ نیازی، علی ظفر، شعیب شاہین بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن)کے ممبر قومی اسمبلی دانیال چوہدری کی موجودگی پر برہم ہو گئے، انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے ممبر قومی اسمبلی باہر بیٹھے ہیں، تم کیسے اندر آ گئی عمران خان کی جانب سے غصہ کرنے پر بیرسٹر دانیال کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے۔ بعد ازاں وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 4 گواہان جرح کے لیے طلب کرلیے۔

بعد ازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال چوہدری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور وکیل جیل میں ٹرائل کی سماعت دیکھنے آیا تھا، یہاں دیکھا ان کو ہر قسم کی سہولیات دی جارہی ہیں، پاکستان میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جارہے ہیں، شفاف ٹرائل کے ذریعے ان کے سارے کرتوت سامنے لائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close