پی ٹی آئی کارکنان اور رہنمائوں کی گرفتاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاج کیا تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

نیشنل پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیاجن میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل سمیت 8 افراد شامل ہیں،مزید کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔ پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے ہیں۔

close