بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، ہزاروں ملازمتوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے وفاقی وزارتوں میں3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 17 کی 3190 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے ،ایوانِ صدر میں گریڈ 4 سے 14 کی 41 خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ،وزارتِ دفاع کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 362 خالی اسامیوں پر کی جائیں گی ،دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 19 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ، وزارت دفاع میں جونیئر سویلین سکیورٹی آفیسرز گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ۔ آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ صحت میں 6، وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں 17 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 کی 961 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے.

وزارتِ دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، خزانہ ڈویژن میں گریڈ ایک کی 8 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ، وزارتِ قومی صحت میں 4 خالی اسامیوں، کابینہ ڈویژن کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں ، وزارتِ آئی ٹی میں گریڈ 14 کی 7 خالی اسامیوں،ریونیو ڈویژن کے تحت 1729 خالی اسامیوں ،ایڈووکیٹ جنرل آئی سی ٹی کی مختلف کیڈرز میں 19 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری کی منظوری دی گئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے ہیں ،این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراءکے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close