عمران خان نے اپنے پارٹی رہنمائوں کو بڑی وارننگ دیدی

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خفیہ ادارے کا کام عوام کا تحفظ کرنا ہے اسے پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگایا گیا ہے ، مذاکرات کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے، ہم مذاکرات نہیں چاہتے، چیف جسٹس کو پیغام ہے کہ وہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کروائیں، مذاکرات کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے،جو جج ہمیں انصاف دینے لگتا ہے اسے پریشرائز کیا جاتا ہے،جب فیصلے اوپر سے بڑے صاحب کریں گے تو پھر ان سے مذاکرات کا کیا فائدہ؟۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جسٹس بندیال کے کہنے پر پی ڈی ایم سے مذاکرات کئے اس وقت کہا گیا بڑے صاحب نے فیصلہ کیا ہے جب تک بندیال ہے الیکشن نہیں ہوں گے۔ چیف جسٹس کے سامنے قانونی کی حکمرانی میں مداخلت ہو رہی ہے۔ سیاستدان ہمیشہ مذاکرات میں ہی جاتا ہے۔ ہم نے مشرف دور میں بھی اس کے نمائندے سے مذاکرات کئے تھے حکومت سے نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے جج نے بتایا کہ کیسے خفیہ ادارے نے اس پر دباو ڈالا۔ اس جج کے گھر کی گیس کاٹ دی گئی۔

پی ٹی آئی کے جو جج ہیں ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔قوم سرگودھا کے ایک، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 اور سپریم کورٹ کے 3 ججز کو سلام پیش کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو صحافی پی ٹی آئی کے حق میں بولتا ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے، روف حسن پر حملہ کرکے اس کا منہ کاٹ دیا گیا۔ علی زمان پر تشدد کیا گیا۔ اس سب میں خفیہ ادارہ شامل ہے۔ہمارے فوجی اور پولیس ملازم روز شہید ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close