اسلام آباد(پی این آئی)اگر زندہ رہا تو عدت کیس ۔۔۔ جج کا بےخوف اعلان۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نےکہا ہےکہ اگر وہ زندہ رہے تو 10 دن میں عدت کیس میں اپیلوں پر فیصلہ کردیں گے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی ج سلسلے میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈائریکشن آ چکی ہے،
کل کے لیے رکھ لیں۔اس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کردوں گا، کل ممکن نہیں ہے، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔عثمان ریاض انے پھر استدعا کی کہ کل کے لیے سماعت رکھ لیں، نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے، اس پر جج نے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں، اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل 21 جون کو عدالت پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں