عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیاں منسوخ

لاہور (پی این آئی) عید الاضحیٰ کے موقع پر بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کےحوالےسےپلان کوحتمی شکل دی گئی، اجلاس میں تمام چیف آفیسرز بلدیہ نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی۔آسیہ گل کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں روز 100فیصد عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا، اُنہوں نے چیف آفیسرز بلدیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ویسٹ بیگز جلد تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سری پائے جلانے ، دریاؤں، ندی نالوں ،ڈیمز میں نہانے، کشتی رانی، جانوروں کے فضلے ،اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاہم پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اُس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صوبہ بھرمیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے35لاکھ سےزائدبیگزتقسیم ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close