فیصل واوڈا کو بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایوان بالا میں آزاد سینیٹر فیصل واوڈا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

جمعرات کو سینیٹ کی مزید دو قائمہ کمیٹیز کے چیئرمینوں کا انتخاب مکمل ہوگیا اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر فیصل سلیم سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ جبکہ فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی بحری امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔چئیرمین منتخب ہونے کے بعد فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بحری مسائل کی نشاندہی ہی نہیں اُن کا حل میری ترجیح ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close