عمران ریاض خان کو ایک مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی ) عدالت نے صحافی عمران ریاض کو امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا، پولیس نے صحافی کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، صحافی کے خلاف امانت میں خیانت کے کیس میں پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی عمران ریاض کو تھانہ نشتر کالونی میں درج مقدمے سے ڈسچارج کردیا، اس حوالے سے ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔

عمران ریاض خان نے عدالت کے سامنے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں نے تسلیم کرلیا کہ میں نے رقم لے لی، یہ مجھ سے میرا نام نہیں اگلوا سکتے، یہ جتنے پیسوں کا الزام لگا رہے ہیں اتنے تو صدقہ خیرات کر دیتا ہوں، مجھے 6 مہینے غائب رکھا گیا، مجھ پر بترین تشدد کیا، میں سکڑ کر تیلا ہوگیا لیکن اس کے باوجود میں اپنے موقف پر قائم رہا، میں تب نہیں مانا تو اب میں کیسے ان کا جھوٹا الزام مان لوں کیوں کہ انہون نے مجھ پر جھوٹا بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے، جس کو گواہ بنایا اس نے ان کو بے نقاب کردیا، وہ گواہی دینا چاہتا تھا تو اس کو اغواء کرلیا، اس سے بڑی فسطایت اور کیا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں