اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے سائفر کیس میں قائد پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپیل دائر کر دی ہے، سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
درخواست میم مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کو سائفر کیس میں اپیل سننے کا اختیار ہی نہیں، یہ اصول طے شدہ ہے کہ جب پارلیمنٹ قانون میں کوئی بات نہ لکھے تو عدالتی فیصلے کے ذریعے اس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا سائفر ٹرائل کے دوران عدم تعاون کا رویہ رہا، ریکارڈ سے ثابت ہے دونوں ملزمان نے ٹرائل کے دوران 65 متفرق درخواستیں دائر کیں، متعدد بار ملزمان کی استدعا پر سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں، سائفر کیس میں گواہان پیش ہوئے لیکن ملزمان کے وکلاء نے ان پر جرح نہیں کی، ملزمان کے وکلاء کو سرکاری خرچ پر وکیل مہیا کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں