اسلام آباد (پی این آئی)شیخ رشید بھی کھل کر بول پڑے ، حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدبھی بجٹ پر کھل کر بول پڑے اوروفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 38 کھرب کا اضافی بجٹ پیش کیا ہے ،غریب پہلے سے مرا ہوا تھااسے مزید مشکل میں ڈال دیا گیا، اس بجٹ کو غریب دشمن بجٹ سمجھتا ہوں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔سمجھتا ہوں کہ ایک دو مہینے تک غریب مزید مشکل میں چلا جائے گا،
پیپلز پارٹی کا امتحان ہے کہ وہ کیا کردار ادا کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی ووٹ نہیں دیتی تو حکومت کے ساتھ عوام کی ساری ہمدردیاں ختم ہو جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ابھی 19 کیسز باقی ہیں، شہبازِ گل نے میرے کیس میں مدد کی، اس کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا۔سوشل میڈیا کے لوگوں کو گرفتار کرنے سے صورتِ حال اور خراب ہوتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں