9 مئی کا مقدمہ، سینئر رہنما پی ٹی آئی بری کر دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی)9 مئی کا مقدمہ، سینئر رہنما پی ٹی آئی بری کر دیئے گئے۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر قائم مقدمے میں شہریار خان آفریدی اور دیگر کو بری کر دیا۔عدالت نے شہر یار خان آفریدی پر 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔شہر یار آفریدی اور پی ٹی آئی کارکنوں پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close