عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان….وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں مقامی ایم پی ایز اور رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close