پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے، انھیں سخت سکیورٹی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔

اعجاز چوہدری کا پی آئی سی میں معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، بیرسٹر گوہر علی خان اور شیخ وقاص اکرم کو شامل کیا جائے، جب کہ چوہدری پرویز الہیٰ جب صحتیاب ہو جائیں تو انھیں بھی شامل کر لیا جائے۔ مذاکرات میں مقتدرہ کے نمائندے بھی شامل کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close