پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کے لئے شاندار اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر رش کے باعث اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسپیشل ٹرین 15جون کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔اس سے پہلے ریلوے انتظامیہ نے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے لالہ موسیٰ براستہ سرگودھا ٹرین 2 منٹ روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close