سابق وزیر خزانہ نے بجٹ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وزارتیں ختم کرنے کہا، ختم نہیں کیں، اسٹیٹ بینک نےنوٹ چھاپےتومہنگائی بڑھےگی، بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’روبرو‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول لیوی پر20 روپے لگایا گیا ہے، ٹیکس سےتنخواہ دارطبقہ پربوجھ پڑےگا، جوٹیکس دےرہا ہے ایسی سےٹیکس لیا جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی سےمتعلق بات نہیں کی گئی، سیمنٹ، ادویات اوردودھ مہنگا کیا جارہا ہے، ہم پر70ہزارارب روپےکابیرونی قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کےحوالےسےبھی بات نہیں کی گئی، کیاملک کواصلاحات کی ضرورت نہیں ہے؟ آئی ایم ایف نےاصلاحات کامنع نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close