صحافیوں کے لئے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 877 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ یکم جولائی کے بعد فائلر کیلئے 15 فیصد ٹیکس جبکہ یکم جولائی کے بعد نان فائلر پر ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ روپے آمدن تک برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں مزید اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان بھی کیا۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 10ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو صحت کا بنیادی حق فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں