حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں اضافے کا فیصلہ، کتنے لاکھ بچوں کو مزید شامل کیا جائیگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بی آئی ایس پی کے ذریعے کمزور طبقے کی معاونت جاری رہے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کیلئے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کا فنڈ بڑھا کر 593 ارب روپے تک کیا جائے گا، مستحق افراد کی موجودہ تعداد 93 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کی جائے گی، تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا،اس پروگرام میں بچوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں