حکومت کا فاٹا اور پاٹا کو دی گئی چھوٹ کا بتدریج خاتمہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) بجٹ میں ضم شدہ اضلاع فاٹا اور پاٹا کو دی گئی چھوٹ کا بتدریج خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ2018ء میں فاٹا اور پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ان علاقوں کو پانچ سال کے لئے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تھی۔ یہ چھوٹ 30 جون 2023ء کو ختم ہوگئی تھی اور اس میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ان علاقوں کو دی گئی چھوٹ بتدریج ختم کی جارہی ہے تاکہ ان کو قومی معاشی دھارے میں لایا جاسکے۔ مزید برآں فاٹا پاٹاکے رہائشیوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ایک سال کے لیے بڑھائی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں