بجٹ اجلاس، بلاول بھٹو گھر چلے گئے ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بجٹ کا اہم اجلاس چھوڑ کر گھر چلے گئے۔

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں منانے میں کامیاب ہوگئے اور خورشید شاہ، نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایون میں چلے گئے تاہم بلاول بھٹو آصفہ بھٹو کے ہمراہ گھر چلے گئے ۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا آپ بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تو بلاول بھٹو نے کہا کہ میں گھر جا رہا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close