اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کرر ہے ہیں۔
حکومت نے کم از کم اجرت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بجٹ تجاویز میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کا کہا گیا ہے،گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس کے افسران کی تنخواہوں میں بائیس فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے،ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں پندرہ فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کا ایوان میں شور شرابہ جاری ہے اورسنی اتحاد کونسل کے ارکان کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج اور نعرے لگا رہے ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کرر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کرنے پر اس کی تعریف کرنا ہوگی، اسٹیڈ بائی معاہدے سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا، مہنگائی مئی میں کم ہوکر 12فیصد تک آگئی اور اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منہگائی میں مزید کمی کا امکان ہے، ہماری مالیاتی استحکام کی کوششیں ثمر آور ہورہی ہیں، سرمایہ کار متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں