پنجاب جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کر دیا۔۔۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ صحت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا جبکہ جعلی اور غیرمعیاری دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ضمیر کو جگانا اور نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ، خدا کا خوف کرنا پڑے گا، نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ہر سطح پہ جزا اور سزا کو شامل کرنا پڑے گا۔

مریم نواز نے ادویات کی دکانوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ صحت اور علاج کے نظام میں تبدیلی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں