پی ٹی آئی رہنما پر عائد پابندیاں ختم کروانے کیلئے امریکا کا پاکستان سے رابطہ

اسلام آباد (پی این آئی) امریکہ نے 9 مئی کے کیسز میں مبینہ طور پرملوث معروف فیشن ڈیزائنر اور تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے

۔امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکہ کے لیے اس کے شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ سب سے اہم ہے، شروع سے خدیجہ شاہ کا مقدمہ پاکستانی قانون کے مطابق چلانے پر زور دے رہے ہیں،امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ تک 5بار قونصلر رسائی حاصل کرچکے ہیں جبکہ واضح کیا ہے کہ مقدمے کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی نژاد پاکستانی شہری خدیجہ شاہ کو دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں