اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس ہوا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی نے بجٹ تجاویز نہ مانے پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی شازیہ مری نے کہا کہ اگر حکومت کا یہی روایہ رکھا گیا تو پھر ہمیں سوچنا پڑے گا ہم جتنا ہو سکتا ہے حکومت کو موقع دئے رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا ابھی کوئی علم نہیں، حکومت کو ہمیں بتاناچاہیے تھا کہ کس قسم کا بجٹ لا رہے ہیں۔بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، جمہوریت کے لئے ساتھ ڈے رہے ہیں لیکن عوام کے مفادات پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔
شازیہ مری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، کل بجٹ پیش ہو رہا اس لئے یہ اجلاس آج ہوا، آج جتنے بھی ارکان پارلیمنٹ تھے انہوں نے چیرمین کو اپنے تحفظات تھے۔انھوں نے کہا کہ نیشنل اکانومی کونسل میں بھی ہمیں نہیں بلایا گیا، ہم اپنے منشور کو حکومت کے سامنے رکھنا چاہتے تھے، ذمہ دار پوزیشن میں حکومت ہے ہمیں ان سے یہ امید نہیں تھی، اگر حکومت کا یہی روایہ رکھا گیا تو پھر ہیں سوچنا پڑے گا ہم جتنا ہو سکتا ہے حکومت کو موقع دئے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں