قومی ٹیم کی شکست پر عمران خان کا محسن نقوی کو کرارا جواب

ویب ڈیسک(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیئے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے، یہ کبھی نہیں ہوا کہ بلے کے بغیر پارٹی 100 کرگئی اور میچ جیت گئی، سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہوجائے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا سرجری ہونی چاہیئے، بالکل سرجری ہونی چاہیئے، سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونے چاہییئے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، جرائم بڑھ رہے ہیں، اس کا امریکا میں کیا کام ہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں،اس کو نکالنا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close