کوٹ ادو میں دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

کوٹ ادو (پی این آئی)کوٹ ادو میں دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔۔کوٹ ادو میں کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجےمیں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی شناخت ارشد اور لطیف کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیموں کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close