کراچی(پی این آئی) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن کو کیا بتایا، وطن واپسی پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا سے واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واشنگٹن گئی اور کچھ لوگوں سے ملی، بہن سے ملاقات میں فون کام نہیں کر رہا تھا ،بات نہیں کرسکی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے انکشاف کیا عافیہ نے بتایا میں قرآن پڑھتی ہوں تو یہ زیادہ بجلی کے شاک لگاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے وقت کچھ لے جانے نہیں دیتے، یہ کس جرم کی سزا ہے ، مسلمان کی غیرت کہاں ہے ، ہمارے حکمرانوں کی غیرت کہاں ہے۔ یاد رہے مارچ میں وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ پُرزور طریقے سے اٹھایا تھا۔ امریکی سفیر نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنےکی امید کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں