پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنمائوں کے حق میں فیصلہ سنا یا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کے تین حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی ن لیگی اراکین قومی اسمبلی انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز کی درخواست منظوری کرلی اور تینوں حلقوں کی درخواستیں دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کیس دوسرے ٹریبونل کو منتقل نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ جمعہ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جہاں ن لیگ کے طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل نے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ نے اس معاملے پر سماعت کی جہاں درخواست گزار طارق فضل چوہدری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’کوڈ آف سول پراسیجر کے تحت ٹربیونل الیکشن کمیشن کے اختیارات کے ماتحت ہے جہاں ایک امیدوار نے جیب سے دستاویز نکالی تو اسے ٹربیونل نے مان بھی لیا، ہم پیش نہیں ہوئے تو جرمانے شروع کردیئے، فارم 45 جو پیش کیا گیا اس کو کراس چیک کرنے کے بجائے مان لیا گیا‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close