عدالت کا لاپتہ شہری ہارون محمد کے حوالے سے اہم حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت کا لاپتہ شہری ہارون محمد کے حوالے سے اہم حکم جاری۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو خیبر پختون خوا کے لاپتہ شہری ہارون محمد کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہارون محمد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی درخواست پر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے۔

عدالت نے آئی جی خیبر پختون خوا کو درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی دی اور کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close