بڑی سیاسی جماعت کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)سنی اتحاد کونسل نے ہتک عزت بل کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہناتھا کہ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ہتک عزت بل کہاں سے چلا؟ کیا کیا ڈرامے بازی کی،گورنر بیرون ملک چلے گئے، سپیکر قائم مقام گورنر بنا تو اس پر دستخط کر دیئے،ان کاکہناتھا کہ ہم بل کیخلاف عدالت میں جارہے ہیں،صحافیوں کے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close