پیپلزپارٹی رہنما نےتین ماہ کے اندر اسمبلی تحلیل ہونے کی پیشنگوئی کردی

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔

 

 

 

اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاست سے متعلق اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔ منظور وسان نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے اور ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئےگا دیکھا جائے گا مگر صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔ پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کے لئےحالات اچھے نہیں دیکھ رہا، ریلیف ملتے بھی ہیں اور واپس بھی ہو جاتے ہیں، عمران خان خوش فہمی میں نہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close