کراچی سے حویلیاں جانیوالی عوامی ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا

کراچی (پی این آئی )کراچی سےحویلیاں جاتے ہوئے عوامی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

 

 

ریلوے حکام کے مطابق ٹنڈو آدم کے قریب عوامی ایکسپریس کا بوگیوں کو ملانے والا کلپ ٹوٹ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک معطل کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ عملے کی جانب سے بوگیوں کو ملانے والے کلپ کی مرمت کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close