زرتاج گل نے عمران خان سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

گوجرانوالہ(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی مجھے بلائیں اور مجھ سے ملیں۔

 

 

انسداددہشت گردی عدالت کے باہر زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں آج ہم کٹہر ے میں کھڑے ہیں کل کوئی اورکھڑاہوگا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خواہشات کا یہ سرکل چلتا رہا تو انتقام کی آگ کبھی نہیں بجھے گی، باربارکہتی ہوں ہماری انابہت چھوٹی ہے پاکستان بڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوفکس کرنے کے چکرمیں ملک بہت پیچھے چلا گیا، بڑی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی مجھے بلائیں اور مجھ سے ملیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھتی ہوں آپ کو سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چاہئے ، جب سیاسی لوگ آپس میں بات نہیں کرتے توکوئی اور کرتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں