نواز شریف کیساتھ ناراضگی، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( پی این آئی) سینئر سیاستدان سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ، اقتدار کیلئے جب بیانیہ تبدیل ہوتواس سے اتفاق نہیں تھا۔

 

 

 

نوازشریف کے ساتھ ذاتی رشتہ برقرار رہے، ن لیگ متنازع الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئی، نوازشریف کو اس تاثر کو ختم کرنا ہو گا ورنہ اگلا الیکشن آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عدالتی فیصلے کا الیکشن پر اثر پڑا ہے یا نہیں، الیکشن جو نظام کی بنیاد ہے اگر اس پر اثر پڑ رہا ہے تو نوٹس لینا چاہئے تھا عدالت کے پاس سوموٹو پاور ہیں، الیکشن کمیشن کی ساکھ پر اثر پڑتا ہے کیونکہ بہت سے الیکشن ایڈمنسٹریشن نے کرائے اور بہت سے الیکشن عدلیہ نے کرائے ہیں ،عدلیہ پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے،اگرچہ عدلیہ کے فیصلوں میں پیچیدگیاں ہوتی ہیں،عوام ان الیکشن پر زیادہ اعتماد کرتی ہے جو عدلیہ کراتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ پوری زندگی کا تعلق ہے، میں 29سال کا تھا، بلکہ ان کے میرے والد کے ساتھ تعلقات تھے، بڑا گہرا قریبی اور احترام کا رشتہ ہے، پچھلی تقریر میں بھی ذکر کیا آج پھر بات کی، سیاست بڑا مشکل کام ہے۔

 

 

 

میرے لئے آسان نہیں تھا، لیکن میں اس سیاست کے ساتھ نہیں چل سکتا تھا جس کا چناؤ مشکل لیگ ن نے کیا۔میری میاں نوازشریف کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ، مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تھا، جب بیانیہ تبدیل ہوا کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقتدار میں آنا چاہیے ، میرا اس بیانیئے سے اتفاق نہیں ہے۔ہر قیمت پر اقتدار ملک کو نقصان پہنچاتا ہے، بہت سی مثالیں دیکھی ہیں، میں نے ایک سال قبل میاں نوازشریف کو کہہ دیا تھا کہ میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑسکتا، کیونکہ میں اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا۔ میری کوشش ہے کہ میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی رشتہ برقرار رہے،اعتماد کے رشتے آسانی سے نہیں بنتے ۔میں بڑے مشکل وقت کا میاں نوازشریف کا ساتھی ہوں، انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میں چھوڑ دوں گا۔

 

 

میاں نوازشریف نے پارٹی صدارت سنبھالی ہے تو وہ سیاست کو ملک میں سب سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ،کہ ن لیگ کو بیانیئے سے نقصان ہوا ہے۔طاقتور عوام ہوتے ہیں، جب کوئی جماعت میں اقتدار میں آتی ہے پھر سیاسی بیانیہ چھپ جاتا ہے، متنازع الیکشن کے ذریعے ن لیگ اقتدار میں آئے، اقتدار میں آکر تاثر کو ختم کرنا آسان نہیں ہوتا، اس تاثر کو ختم کرنے کیلئے نوازشریف کو کام کرنا پڑے گا ورنہ اگلا الیکشن آسان نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں