گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر ایک پھر کڑی تنقید

اسلام آباد(پی این آئی)گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گندا پور کوکہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں دوڑتے نہیں،اچھا ہوا علی امین نے خود کہہ دیا کہ میں کزن نہیں، ورنہ جس پر9مئی اور قتل کا کیس ہو،اس کو آپ رشتہ دار بنائیں گے؟وزیراعلیٰ بتائیں! آپ کے والد کو فوج سے اورآپ کو این سی اے کالج سے کیوں نکالا گیا تھا؟

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں یونیورسٹیوں کے آڈٹ کی طرف جارہا ہوں تاکہ پتا چل سکے کس نے غیرقانونی بھرتیاں کی ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کا مسئلہ دوسرا ہے۔اچھا ہوا علی امین نے خود کہہ دیا کہ میں کزن نہیں، کیا کسی ایسے بندے کو آپ رشتہ دار بنائیں گے جس پر قتل کا کیس ہو، اور وہ ہائی وے پر دوڑ رہا ہو، ، کیا کسی ایسے بندے کو آپ رشتہ دار بنائیں گے جس پر9مئی میں ملوث ہونے کا الزام ہو ، اچھی بات ہے اس نے کہا کہ ہم رشتہ دار نہیں ہیں۔میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ نے ریاست کے ہر شخص کو انصاف دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

اپیل کرتا ہوں کہ اصرار گنڈا پور اور کولاچی کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں، ہمارے وزیراعلیٰ کبھی کسی اچھے کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کبھی شہد کی بوتل، کبھی قتل کیس، کبھی 9مئی کیس میں پیش ہوتے ہیں، ڈی آئی خان میں ایک قتل ہوا اس کے بیٹوں نے بھی اس موصوف پر الزام لگایا ہے، پولنگ اسٹیشن باکس چرائے جائیں تو الزام ان موصوف پر آتا ہے۔