اسلام آباد (پی این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس مزید بڑھانے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کا تحفظ کرنا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی توجہ بلاواسطہ منصفانہ ٹیکس نظام پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں