جو کچھ آزاد کشمیر میں ہوا وہی پاکستان میں بھی ہوگا، اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد(پی این آئی)جو کچھ آزاد کشمیر میں ہوا وہی پاکستان میں بھی ہوگا، اپوزیشن لیڈر۔۔۔اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ انہیں تو الیکشن نظر آرہا ہے عوام اٹھ کھڑے ہوں، جو کچھ آزاد کشمیر میں ہوا وہی پاکستان میں بھی ہوگا۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں سے زیادہ زہریلے پکے کے ڈاکو ہیں، گندم اسکینڈل کے 450 ارب کھا جاؤ اور کہو پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔ عمر ایوب نے کہا کہ بات چیت کس سے کریں فارم 17 والی حکومت کے پاس کیا اتھارٹی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بات چیت کرنا چاہتی ہے لیکن پہلے پارٹی گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close