اسلام آباد(پی این آئی)بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی…بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی۔بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے۔اس حوالے سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 3 فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے، استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی، بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ضروری ہے سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔یاد رہے کہ 3 فروری کو سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں