زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں بڑی ذمہ داری دے دی گئی

پشاور(پی این آئی)زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں بڑی ذمہ داری دے دی گئی…پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی جگہ زرتاج گل کی پارلیمانی تقرری کی منظوری دے دی۔اس سے قبل پنجاب سے صاحبزادہ محبوب سلطان کا نام پارلیمانی لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی نامزدگی سےآگاہ کریں گے۔بیرسٹر گوہر خان نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی تصدیق کر دی۔انہوں نےکہا کہ مجھے اس فیصلے کی ابھی اطلاع دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close