عمران خان کو پائوں پکڑ کر روکا تھا، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مقبول لیڈر کی چاہت میں دیوانگی کا بھی اب ٹائم ہونے والا ہے، عمران خان کو پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی، اب 21کا نمبر یاد رکھیں، 21تیری چاہت میں دیوانہ ہوا مستانہ ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی آزاد اور طاقتور ملک میں دو بڑی فاؤنڈیشن ہیں جس پر ملک کھڑا ہوتا ہے، ایک طاقتور فوج اور ایک جوڈیشری، یہ دو پلرز نہیں ہوں گے تو فاؤنڈیشن نہیں ہوگی کوئی بھی ملک نہیں چل سکتا، جہاں تک جوڈیشری کی بات ہے تو ججز کو سر کا تاج بنانے کیلئے ہم تحریکوں کا بھی حصہ بنے ہیں آج بھی ان کے سامنے پیش ہوتے ہیں ،میرا قد کاٹھ میری پوزیشن اور سینیٹرشپ عدالتی نظام سے بڑے چھوٹے ہیں، جہاں تک معافی کا سوال ہے تو میرا کیس عدالت کے سامنے ہے، میرے ساتھ پہلے بھی ناانصافی ہوچکی ہے میری والدہ بسترمرگ پر تھی تو اسی عدالتی نظام نے مجھے بڑا خوار کیا۔

 

مولانا کی بات کروں تو چار ججز کی قربانیوں کی بات کی، راؤف حسن ، شعیب شاہین، وزیراعظم کی باتیں بھی سنی، کوئی مقبول آدمی قتل کردے گا تو کیا اس کیلئے الگ قانون ہوگا؟میں نے 14سال پی ٹی آئی میں گزارے، میں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کو ساڑھے 14سال پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھا، آج وہ سارے بھاگ رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ مجھے ان ویڈیو کا پتا ہی نہیں۔

 

فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تقرری ہوئی،غیبی مدد تھی اللہ نے ان پر رحم کیا، ورنہ دنیاوی طور پر ان تعیناتیوں کو روکنے کیلئے تابڑ توڑ حملے ہوئے۔آئی ایس ایف سی میں آپ سپہ سالار کی تصویر لگا کرجیبیں بھرنے کا الزام لگا رہے ، یہ نہیں سوچ رہے کہ پاکستان کی بات ہورہی ہے، وہ ملک کی معیشت کو لے کر چل رہے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کیلئے کونسی ٹرولنگ نہیں کی گئی؟ اس کے بدلے فائدے اٹھا لئے،میں آج ایک عدد دے رہا ہوں، 21اکتوبر میری سالگرہ ہے،اس نمبر کو یاد رکھیں،21کا نمبر بڑا اہمیت کا حامل ہے، 21اکتوبر کو پاکستان کی بہتری کیلئے ہوگی، نوازشریف بھی 21اکتوبر کو واپس آئے، اس کا تعلق نہیں۔

21اکتوبر بڑا اہم نمبر ہے، دیوانہ ہوا مستانہ ہوا تیری چاہت میں، مقبول لیڈر کی چاہت میں دیوانگی کا بھی اب ٹائم ہونے والا ہے۔پی ٹی آئی پرآئین قانون کے مطابق سب واجب ہے، بس ان کو آزاد کرو، یہ اقتدار کیلئے کسی بھی چیز کو آگ لگا سکتے ہیں، میں آخری تین سال عمران خان کا جو طرز سیاست دیکھا کبھی نہیں دیکھا تھا، میں نے عمران خان کو پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی، اور وہ وہاں تک چلے گئے، 21اکتوبر میری سالگرہ ہے،اس نمبر کو یاد رکھیں، 21تیری چاہت میں دیوانہ ہوا مستانہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close