سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، نواز شریف نے لیگی سینیٹرز کو کہاں بلا لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نےپارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے لیگی سینیٹرز کو آج مری میں ملاقات پر بلا لیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے، پارٹی صدر سے بعض لیگی ارکان سینیٹ کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ نواز شریف پارٹی کو فعال بنانے اور سیاسی بیانیے کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کے ساتھ ارکان سینیٹ کو گائیڈ لائنز بھی فراہم کریں گے، صدر مسلم لیگ ن کی جانب سے جلد ملک گیر سیاسی دوروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں