اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے میرے خلاف جھوٹا سائفر کیس بنانے پر مجھ سے پہلے معافی مانگے۔
ملک میں سیاسی انتقام جاری ہے۔ایف آئی اے کو صرف وکلاءکی موجودگی میں جواب دونگا یہ سب محسن نقوی کرا رہا ہے۔میں جیل میں بیٹھ کر ویڈیو کیسے پوسٹ کرسکتا ہوں؟عمران خان نے کہاکہ میں اس ٹویٹ کو اون کرتا ہوں لیکن جو ویڈیو پوسٹ کی گئی وہ نہیں دیکھی اس پر بات نہیں کرونگا۔ بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹویٹ کرنے کا صرف اپنے وکلاءکو بتاتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے تین سال میں نیب نے ساڑھے 4 سو ارب اکٹھے کئے۔اب 1100ارب مزید جمع ہونا تھا لیکن نیب ترامیم کے باعث ایک دفعہ تین لاکھ دوسری دفعہ ڈیڑھ کروڑ اکٹھے ہوئے،نیب ترامیم کی وجہ سے ملک کا 1100سو ارب کا نقصان ہوا۔جو ملک گھٹنوں کے بل ہو وہ اتنے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں