سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2، سندھ ہائیکورٹ سے ایک جج لانے کی تیاری، کون کون شامل؟

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے ، 2سندھ ہائیکورٹ سے ایک جج لانے کی تیاری، کون کون شامل؟سپریم کورٹ میں 3 ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے نام کی سفارش کی گئی جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو بھی سپریم کورٹ لانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں