بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا عندیہ دے دیا گیا

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی آمدن کا 40 فیصد سے زائد حصہ بجلی اور گیس کے بل میں دیتے ہیں، دوسرے ملکوں میں اوسطاً20 فیصد حصہ لیا جاتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو وفاق اور صوبوں کے اخراجات کم کرنے کی ضرروت ہے، میں سمجھتا ہوں حکومت نے ایک سال ضائع کردیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ کمزور اور کم آمدن والے افراد پر ٹیکس لگاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال مہنگائی زیادہ تھی، اس سال مہنگائی میں کچھ کمی آئی ہے، مگر اب بھی مہنگائی بہت زیادہ ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت صرف عوام سے کفایت شعاری کرواتی ہے، غریب عوام اشرافیہ کو کب تک نوازیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے محکمے میں ریفارمز کی ضرورت ہے، سوا ہزار ارب وزارت خزانہ بجلی کے محکمے کو دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close