پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوگئی پھر بھی بلاجواز گرفتار کیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری خاتون وزیر اعلیٰ نے سول مارشل لاء لگایا ہوا ہے، پنجاب میں ایک پولیس اسٹیٹ بنا دی گئی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں دائرہ ہمارے خلاف تنگ ہو رہا ہے، دائرہ ہمارے نہیں بلکہ ان کے خلاف تنگ ہو رہا ہے، خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جو رویہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے، بہت سی باتیں ہیں جو نہیں بتا سکتا، خواجہ آصف اپنی حد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ہم اعداد و شمار بنا رہے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کی بھرپور نمائندگی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close