لاہور (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ دہشت گردی ہو رہی ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں 80 نوجوان قتل کر دیے گئے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر کراچی میں خوف وہراس کی ایک کیفیت ہے جہاں نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا رہا ہے، کراچی ملکی معیشت کا حب ہے لیکن سیاستدان اور حکومتیں اس شہر کو تسلیم نہیں کرتیں۔ ایک سال میں موبائل، موٹر سائیکل چھیننے کے 90 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگر اس میں امن و امان قائم کیا جائے تو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم جو ہر اقتدار میں ہوتی ہے اس نے نسلوں کو برباد کر دیا، ن لیگ مینڈیٹ کے نام پر حکومت بنی وہ بھی کراچی اسٹریٹ کرائم کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم فارم 47 کی پیداوار ہیں، جنہوں نے انہیں سیٹیں دیں انہوں نے ملک اور قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں