شیخ رشید نےطویل خاموشی کے بعد بڑی پیشنگوئی کردی

اسلا م آباد(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جون اہم مہینہ ہے ،اگلے 45دن اہم ہیں، فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن ایسے کیا پیغام جا رہا ہے، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے لوگ آ گئے تنگ ہیں،ملک کو تباہی سے بچایا جائے ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ جیل میں غریب لوگ قید ہیں، اس گرمی میں 500 لوگوں کی عدالت میں پیشی ہوتی ہے۔جیلوں میں اس وقت 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ قید ہیں۔ میری ہمدردانہ درخواست ہے اس عید پربے گناہ لوگوں کو عام معافی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید پڑھی لکھی خواتین ہیں۔رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ان کی رہائی کیلئے حکومت کو سوچنا چاہئے۔ملکی حالات سے تنگ سرمایہ کار ملک سے باہر جا رہے ہیں تو ایسے حالات میں بیرون ملک سے کون اپنا سرمایہ لیکر پاکستان آئیگا اور ملک میں اپناسرمایہ لگائے گا۔

ملک کو تباہی سے نکالنے کیلئے سوچنا ہوگا ۔بے گناہ لوگوں کی رہائی کیلئے حکومت کو سوچنا چاہئے ۔دریں اثناءڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر پر آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت سول جج ملک محمد عمران کی عدم دستیابی کے باعث 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔شیخ رشید احمد اور علی نواز اعوان وکلاءکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں